لاہور: چیئرمین تحریک انصاف کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کی خوشی میں مسلم لیگ (ن) لاہور کے آفس نصیرآباد میں جشن منایا گیا ۔
اس موقع پر صدر مسلم لیگ (ن) لاہور سیف الملوک کھوکھر کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی گئی، سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ میاں نوازشریف نے کہا تھا کہ میں اپنا فیصلہ اللہ تعالی پر چھوڑتا ہوں ،دوسروں پر جھوٹے مقدمات بنانے والا آج خود اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے ،فتنہ خان نے معیشت سمیت ہر شعبہ کو نقصان پہنچایا ،فتنہ خان آج اپنے انجام کو پہنچا ۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے جھوٹے سادھو کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے،عدالتی فیصلہ حق اور سچ کا فیصلہ ہے، انہوں نے مذید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور رہنماﺅں کو جھوٹے کیسز میں سزائیں دی گئیں ،جو چور تھا وہ پکڑا گیا ۔
اس موقع پر چودھری شہبازاحمد،رمضان صدیق بھٹی،ملک وحید، سید توصیف شاہ،عامر خان ،سواتی خان ،میاں طارق ،نگہت شیخ ،راﺅصداقت سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

