English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

استبول کشمیر کانفرنس: بھارت کیخلاف کارروائی  کیلئے اقوام متحدہ سے مطالبہ

action

استنبول:  ترکیہ کے دارلحکومت  استنبول میں عالم اسلام کی ایک بڑی کشمیر کانفرنس میں عالمی برادری اور اقوام متحدہ  سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کشمیر میں جنگی جرائم پر اقوام متحدہ بھارت کےخلاف کارروائی کی جائے۔

کانفرنس میں مختلف اسلامی ممالک کے اراکین پارلیمان،صحافیوں، دانشوروں اور سول سوسائٹی نے شرکت کی، کانفرنس تحریک کشمیر یو کے کی جانب سے ترکیہ  میں مقیم کشمیریوں اور ترک سول سوسائٹی کے اشتراک سے کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت اور مقبوضہ کشمیر میں مقیم مظلوم کشمیریوں کی حمایت کا اعادہ کرنے کے لیے منعقد کی گئی،تقریب کے خصوصی مہمانان میں ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یونس جنید، ترکیہ حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والی ترک رکن پارلیمنٹ  طوبی اِشیک ایرجان،  نیو رفاح پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین دوان بیکن، سعادت پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور ڈپٹی چیئرمین مصطفی کایا اور  کویت سے رکن پارلیمنٹ محمد المطیری شامل تھے۔

کانفرنس میں بین الاقوامی مقررین  میں کویت سے انسانی حقوق کے وکلا  میجبل ایم ایم الراشدی اور دالیہ الاجمی بھی  شامل تھے۔ اس موقع پر کئی سینئر کشمیری رہنماوں اور آزاد جموں کشمیر کی دستور ساز اسمبلی کے اراکین نے شرکت کی۔

 تقریب سے اسپیکر آزاد جموں و کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، سابق رکن آزاد جموں و کشمیر اسمبلی عبدالرشید ترابی اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے قائدین الطاف احمد بٹ اور محمود احمد ساغر کے علاوہ سینئر کشمیری لیڈر ڈاکٹر مبین اور تحریک کشمیر یوکے کے سربراہ فہیم کیانی نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے دنیا سے بھارتی ظلم وجبر کے خلاف ٹھوس اقدامات مطالبہ دہرایا ۔ آخر میں تحریک کشمیر یوکے کے صدر فہیم کیانی نے قرارداد پڑھ کر سنائی جو متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ ایوان نے بھارتی مظالم اور اس کے آرٹیکل 370 اور 35A کو منسوخ کرنے کی مذمت کی، کشمیر کانفرنس میں عالمی برادری اور اقوام متحدہ  سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کشمیر میں جنگی جرائم پر اقوام متحدہ  بھارت کے خلاف  کارروائی  کی جائے، کانفرنس کے اختتام  پہ مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے