ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آج عمران خان  کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے، رانا ثنااللہ خان

terrorists

فیصل آباد:وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ خان نے کہا کہ عمران خان نے ملک کا بھٹہ بٹھایا مگر آج اس کا اپنا مکو ٹھپا گیا،یہ کہتا تھا کہ میں مخالفین کو جیلوں میں ڈالوں گا، میں ان سے ہاتھ ملانا تو درکنار ان کی شکلیں نہیں دیکھنا چاہتا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ  جس نے مجھ سمیت ہمارے قائدین کے خلاف جھوٹے مقدمے بنائے اور ایک قبیح گٹھ جوڑ کے تحت اقتدار پر براجمان ہوا آج اس کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے لیکن یہ تو ابتدائے عشق ہے اب آگے آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے، جس نے جو کیا اسے بھگتنا ہی پڑے گا۔

انہوں نے کہاکہ  اس کے خلاف فیصلہ ہم نے نہیں عدالت نے دیا ہے اسلئے اگر انہیں کوئی اعتراض ہے تو وہ بڑی عدالتوں میں جاکر خود کو بیگناہ ثابت کرسکتا ہے،مسلم لیگ(ن) نے پہلے بھی عوام کی بے لوث خدمت کی اور آئندہ الیکشن میں قوم کے ووٹوں کی طاقت سے الیکشن میں دوبارہ کامیاب ہوکر ملکی و عوامی ترقی کا سفرپھر سے شروع کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں