English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیئر مین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی درخواست پر اعتراضات عائد

اسلام آباد ہائیکورٹ  کے رجسٹرار آفس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی درخواست پر اعتراضات عائد کر دیئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے دائرہ اختیار نا ہونے کا اعتراض کر دیا ،وکالت نامہ پر چیئرمین پی ٹی آئی کے دستخط نا ہونے کا بھی اعتراض عائد کیا ہے ۔

اسٹنٹ رجسٹرار دائری برانچ نے اعتراضات عائد کئے ،درخواست اعتراضات کے ساتھ کل سماعت کے لیے مقرر ہونے کا امکان  ہے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ  چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل میں حراست غیر قانونی قرار دی جائے،چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں اے کلاس کی سہولیات فراہمی کا حکم دیا جائے،

درخواست میں لکھا گیا ہے کہ ڈاکٹر فیصل سلطان کو چیئرمین پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ کرنے کی اجازت دی جائے،چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنی فیملی اور وکلاء سے ملاقات کی اجازت دی جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے