English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیرون ملک حملے کیے گئے تو وہ جہاد نہیں بلکہ جنگ ہو گی، طالبان سپریم لیڈر

کابل:طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے واضح کیا ہے کہ طالبان کی جانب سے بیرون ملک حملے کیے گئے تو وہ جہاد نہیں بلکہ جنگ ہو گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے وزیر دفاع محمد یعقوب مجاہد نے سرکاری ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والی افغان سکیورٹی فورسز کے ارکان سے ایک تقریر میں کہا کہ افغانستان سے باہر لڑائی مذہبی طور پر منظور شدہ جہاد نہیں بلکہ جنگ ہے جسے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے روک دیا ہے۔

محمد یعقوب مجاہد کے مطابق سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے کہا کہ اگر کوئی جہاد کے مقصد کے لیے افغانستان سے باہر جاتا ہے تو اسے جہاد نہیں کہا جائے گا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اگر امیر المجاہدین جنگجوں کو جنگ میں جانے سے روکتے ہیں اور وہ پھر بھی ایسا کرتے ہیں تو یہ جنگ ہے، جہاد نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے