English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وکلا کے ذریعے چیئرمین پی ٹی آئی سے رہنمائی لیتے رہیں گے، شاہ محمود قریشی

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ہی پارٹی چیئرمین ہیں اور رہیں گے، جیل میں وکلا کے ذریعے چیئرمین سے رابطہ ہو گا تو رہنمائی لیتے رہیں گے، تمام اداروں سے درخواست ہے ملک کا سوچیں۔ 

لاہور میں عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس کے فیصلے میں کافی قانونی سقم ہیں، چیلنج کریں گے،اس فیصلے کے معطل ہونے کے امکان موجود ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں فیصلے کے خلاف اپیل میں انصاف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ راجہ ریاض من پسند اپوزیشن لیڈر ہیں، وہ ایک ہی جان اور دو قالب ہیں، نگران وزیراعظم کا فیصلہ لندن سے آئے گا۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ نئی حلقہ بندی الیکشن میں تاخیر کی حکمت عملی ہو سکتی ہے، حکومتی حلیف بی این پی مینگل نے مردم شماری کو مسترد کیا، سپریم کورٹ بار نے اسے عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ملک کو معاشی اور سیاسی عدم استحکام سے باہر نکالنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں۔الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ موجود ہے۔ تمام اداروں سے درخواست ہے ملک کا سوچیں۔ 

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مردم شماری کے نتائج مئی میں آ چکے تھے تو تمام کام کیوں نہیں کیا۔ کیا یہ سب الیکشن کو ملتوی کرنے کی حکمت عملی تو نہیں ہے، مشاورت سنت بھی ہے، اس میں برکت بھی ہے اور یہ جمہوریت بھی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ فیصلے آئین اور قانون کے مطابق ہوتے ہیں، جو فیصلہ آیا ہے اسے ہم چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے