ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کا میجر طفیل محمد شہید کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شہبازشریف نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید نے اپنی شجاعت و بہادری سے فرض کی انجام دہی کی لازوال داستان رقم کی اور وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جان کی پرواہ بھی نہیں کی۔ 

انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم میجر طفیل محمد شہید کی اس قربانی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ 

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کو وطن کی سلامتی کی اپنے خون سے آبیاری کرنے والے شہدا پر فخر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں