English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس کا یوکرین پر میزائل حملہ، 8افراد ہلاک

کیف:روس کے یوکرین کے شہر پوکرووسک پر میزائل حملے میں رہائشی عمارت تباہ اور 8افراد ہلاک ہوگئے۔

روس کے یوکرین پر حملے جاری ہیں، تازہ ترین حملہ شہر پوکرووسک کی پرائیوٹ سیکٹر رہائشی عمارت پر ہوا،جس میں ایک ہوٹل اور دکانیں بھی زد میں آئیں۔

روس کی جانب سے میزائل رات گئے داغے گئے،واقعے میں کم از کم 8افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب یوکرین میں ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے جو صدر زیلینسکی کی جاسوسی کررہی تھی۔یوکرین انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ خاتون یوکرینی صدر زیلینسکی کے قتل کی سازش میں شریک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے