English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سینیٹ  قائمہ کمیٹیوں نے 22تعلیمی اداروں کے قیام کے بل منظور کرلیئے

اسلام آباد:سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں نے 22تعلیمی اداروں کے قیام کے بل منظور کرلیئے ،22بلوں  میں صرف 6تعلیمی ادارے ہی  ایچ ای سی و دیگرقواعدوضوابط  پرپورے کرتے تھے ،کمیٹی نیادارے بنانے والوں کے  فیس(چہرے) دیکھ کر بل منظورکرلیے،پہلے سے کراچی میں دو یونیورسٹیوں کے چاٹر لینے والے جس میں سے ایک یونیورسٹی بندہوگئی ہے۔

 وہ بھی مزید دویونیورسٹیاں لینے کے لیے آئے جن میں سے ایک مزید یونیورسٹی بنانے کی اجازت دے دی گئی جبکہ ایک یونیورسٹی کا چارٹر منظور نہیں کیا،ایچ ای سی حکام نے بتایا ان کے پاس  پہلے ہی دو یونیورسٹیاں ہیں ایک بندہوگئی ہے۔

 جس یونیورسٹی کاچارٹر لے رہے  ہیں اس کی عمارت دور کی بات اسلام آباد میں زمین تک نہیں ہے ۔قائمہ کمیٹی تعلیم نے 11یونیورسٹیوں کے قیام کے بل ایجنڈے کے محرک و بلکل ہی ریکورائرمنٹ پوری  نہ کرنے پر  منظور نہیں کئے ۔

قائمہ کمیٹی تعلیم کی طرف سے پاس کئے گئے 19اعلی تعلیمی اداروں کے بلوں میں سے 5ہی ایچ ای سی کی کے معیار پر پورا اترتی ہیں جن میں عسکری انسٹیٹیوٹ آف ہائیر ایجوکیشن بل، میٹروپولیٹن انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل،رحیم جان یونیورسٹی بل، اسلام آباد یونیورسٹی آف کمیونیکشن اینڈ امرجنگ سائنسز بل  اور کالام بی بی انٹرنیشنل ویمن انسٹیٹیوٹ بنوں ترمیمی بل  شامل ہیں جبکہ قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کی طرف سے پاس کئے گئے 3اعلی تعلیمی اداروں کے بلوں میں سے  1ہی ایچ ای سی کی کے معیار پر پورا اترتی ہیں جواخوت انسٹیٹیوٹ قصور بل 2023 ہے ۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کااجلاس چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔اجلاس میں یونیورسٹیوں و انسٹیٹیوٹ کے قیام کے حوالے سے 30ایجنڈے تھے ۔قائمہ کمیٹی تعلیم کے ایجنڈے نمبر ایک پر حاجی ہدایت اللہ کی طر  ف سے ایوان میں پیش کیاجانے والا عسکری انسٹیٹیوٹ آف ہائیر ایجوکیشن بل 2023  جس کو کمیٹی نے  منظور کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے