English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گلشن معمار کے مکینو ں کے مسائل حل کیے جائیں ، حافظ نعیم الرحمن

emergency

کراچی : امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا کہ گلشن معمار کے مکینوں کے مسائل حل کیے جائیں اور اس سلسلے میں انتظامیہ اپنی ذمہ داری پوری کرے ۔ سہولیات نہ ہونے کے باوجود مینٹینس چارجز میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے

حافظ نعیم الرحمن سے گلشن معمار کے مکینوں کے ایک نمائندہ وفد نے ادارہ نور حق میں ملاقات کی اور گلشن معمار میں رہائش پذیر ہزاروں مکینوں کو سڑکوں کی تباہ حالی ، پینے کے پانی کی عدم فراہمی ، صفائی ستھرائی ، سیوریج کے مسائل اور سیکوریٹی کی ناقص صورتحال سے آگاہ کیا۔

گلشن معمار کے مکینوں نے مزید بتایا کہ علاقے کی اس ابتر حالت کے باوجود گلشن معمار کی انتظامیہ نے مینٹینس چارجز میں 35فیصد اضافہ کردیا ہے جس کے باعث وہاں کے لوگوں میں شدید رد عمل اور بے چینی و اضطراب پیدا ہو گیا ہے اور انتظامیہ مسائل کو حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی ۔

اس حوالے سے معمار کے مکین ہفتہ 12اگست کو معمار ہیڈ آفس پر احتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔

 حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ   جماعت اسلامی معمار کے عوام کے ساتھ ہے ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی ۔ احتجاج عوام کا بنیادی آئینی و قانونی اور جمہوری حق ہے ، مسائل کے حل اور جائز حق کے لیے جمہوری و قانونی جدو جہد کی جائے ، عوام کو منظم اور متحد کیا جائے ،احتجاج بھی کیا جائے اور عدالت سے بھی  رجوع کیا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے