English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان میں امن کا فقدان ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ الیکشن کیلئے غیر جانبدار نگران کابینہ تشکیل دیکر منصفانہ غیر جانبدارانہ الیکشن کیے جائیں سانحہ 8اگست کی قیمتی جانوں کوبھلایا نہیں جاسکتا بلوچستان کے بجٹ کا بڑاحصہ امن کے قیام پر لیکن صوبہ بھر میں امن کا فقدان ہے۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ  سیکورٹی فورسزامن کے قیام کے بجائے سرحد،بارڈر ز،چیک پوسٹوں پرکاروبار میں مصروف ہیں مردم شماری میں کوئٹہ کی آبادی کو کم ظاہر کرناظلم عظیم ہے ۔الیکشن کے قریب آتے ہی سیاسی پرندوں کی پروازیں عوام کے بجائے ذاتی مفادات کیلئے ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ  چہروں کے بجائے نظام کی تبدیلی سے مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔75سالوں سے عوام ووسائل پر مسلط مافیازکانااہل ٹولہ مسائل کی بنیادی وجہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہرنائی کوئٹہ ریل بحالی خوش آئند حکومت کوئٹہ سے ملک کے دیگر شہروں کے چلنے والے بندٹرینوں کو بھی فی الفور بحال کریں۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ   کوئٹہ کے گرین بسوں کی تعدادمیں اضافہ شہر کی سڑکوں کی حالت ٹھیک کیاجائے۔سیاست،سیکورٹی واحتساب اورانصاف کے اداروں کو ذاتی مفادات کیلئے کاروباری ادارے بنا دیے گیے ہیں جس سے عوام پریشان اور مافیاز ولٹیرے حرام مال سے مالامال ہورہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ  عوام تحریک انصاف اور پی ٹی ایم ودیگر مقتدرقوتوں کا احتساب چاہتی ہے ۔روزگاربرائے فروخت ،تعمیراتی کاموں کو منافع بخش کاروبار بنانے بنانے والے سیاسی نہیں کاروباری مافیازہیں۔کوئٹہ کی آبادی کو کم ظاہر کرنے والے ایک بار پھر لسانی قومی جنگیں ،لڑائیاں ،نفرت وتعصب پھیلانے چاہتے ہیں لڑائواور حکومت کرووالی پالیسی تباہ کن ہیں۔

مولانا عبدالحق ہاشمی کا کہنا تھا کہ  جماعت اسلامی امن کے قیام ،مسائل کو اجاگر اور حل کرنے سمیت حقوق کے حصول کیلئے جمہوری اورعوامی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ بار بار قوم پر مختلف خوشنما نعروں سے مسلط ہونے والے نااہل حکمرانوں کی وجہ سے بلوچستان موٹر وے،میٹرو بس،اونج لائن ٹرین سے تومحروم کر دیاگیاہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے