لندن:توشہ خانہ فوجداری کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاورجوڈیشل ٹریننگ کیلئے لندن میں موجود ہیں جہاں عمران خان کے حامی انہیں دیکھ کر اپنے غم وغصے کا اظہار کررہے ہیں۔
فیصلہ سنانے کے بعد اسی شب ہمایوں دلاور لندن روانہ ہوئے تھے۔ وہ ہیومن رائٹس اینڈ رول آف لاپر 13 اگست تک لندن کی یونیورسٹی آف ہل میں ہونے والی جوڈیشل ٹریننگ کیلئے وہاں پہنچے ہیں۔روانگی کی خبر سامنے آتے ہی لندن میں موجود پی ٹی آئی حامیوں نے ہمایوں دلاور کے بھرپور استقبال کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کیخلاف احتجاج کیا جائے۔
سوشل میڈیا پرسامنے آنے والی ویڈیوز میں پی ٹی آئی حامی ہل یونیورسٹی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمایوں دلاور کو واپس بھیجا جائے انہوں نے عمران خان کے خلاف غلط فیصلہ سنایا۔ایک اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیل یونیورسٹی سے باہر نکلنے والے جج ہمایوں دلاور کی حفاظت کیلئے پولیس اہلکار موجود ہیں،جہاں مشتعل مظاہرین جج کے انتظار میں کھڑے تھے۔

