کراچی: سندھ کابینہ نے تھر کول فیلڈ سے چھوڑ تک 105 کلو میٹر ریلوے لائن بچھانے سمیت متعدد منصوبوں کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
صوبائی کابینہ نے سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی، سجاول تا ٹنڈو محمد خان روڈ، پولیس کے شہید اہلکاروں کے معاوضے میں اضافہ، کچے میں آپریشن کرنے والے اہلکاروں کیلئے کچا الاؤنس دینے کی بھی منظوری دی اس کے علاوہ گنے کی سپورٹ پرائس مقرر، جے او ایم سی، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کو انتظام سنبھالنے کی منظوری دی۔

