English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جماعت اسلامی اپنے نشان اور جھنڈے سے الیکشن میں جائیگی، قوم ساتھ دے، جاوید قصوری

قوم ساتھ دے: جماعت اسلامی اپنے نشان اور جھنڈے سے الیکشن میں جائے گی،محمد جاوید قصوری

لاہور: امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت نہلے پر دہلا ثابت ہوئی ہے، اتحادی حکومت کے 16ماہ کے دوران ملک وقوم کے ساتھ ساتھ جمہوریت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کو طول دینے کی باتیں غیر آئینی ہیں، جماعت اسلامی اپنے نشان اور جھنڈے سے الیکشن میں جائے گی، امیر جماعت اسلامی نے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا ہے، کارکن انتخابات کی تیاریاں کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا درست نہیں، ملک کے حالات خراب سے خراب تر ہو رہے ہیں، ترقی و خوشحالی اور معاشی استحکام کے لئے انتشار کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور ان کی پوری ٹیم کے پاس اپنی کارکردگی دکھانے کو کچھ نہیں،   کفایت شعاری کا درس دینے والے شہباز شریف حکومت کے 25وزرا کے غیر ملکی دوروں پر 6کروڑ 52لاکھ روپے خرچ کئے، دن بدن عوام کی زندگی مشکل سے مشکل ترین ہوتی چلی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پی ڈی ایم کی حکومت نے عوام کے جذبات کو بری طرح مجروع کیا ہے، عوام کو گمراہ کرنے والوں کا انجام قریب ہے ۔ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے، ہم نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف میسر نہیں، حکمرانوں کی کارکردگی سے عوام بدظن دکھائی دیتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی تبدیلی کا بھی پول کھل چکا ہے، نام نہاد اتحادی حکومت نے ملک و قوم کو سنگین بحرانوں سے دوچار کر دیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ عوام عام انتخابات میں ان کو مسترد کریں اور جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ  پاکستان آج جس نہج پر پہنچ چکا ہے اس میں مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی بیڈ گورننس کا بنیادی ہاتھ ہے، تینوں جماعتوں نے ملک و قوم کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے