ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب میں گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری

Thunderstorm

سعودی عرب کے سیاحتی علاقے ابھا اور جبل السودا میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ بار ی ہوئی جس سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے علاقے ابھا اور جبل السودا میں کالی گھٹائیں خوب جم کر برسیں جس سے جل تھل ایک ہوگیا ۔ گرج چمک اور تیز ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا جبکہ بارش کے باعث قدرتی نظاروں کی رعنائیوں اور دلکشی میں مزید اضافہ ہوگیا ۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق موسم کو انجوائے کرنے کے لئے ملکی اور غیر ملکیوں کی بڑی تعداد قدرتی نظاروں سے محظوظ ہونے کے لئے ابھا پہنچ رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں