راولپنڈی:اینٹی کرپشن فورس (اے این ایف)کا منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری، 15کارروائیوں کے دوران 207 کلوگرام منشیات برآمد،غیرملکی باشندے سمیت 18 ملزمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف کی کارروائیاں اسلام آباد، سیالکوٹ، فیصل آباد، کوئٹہ، پشاور، ڈی آئی خان، حیدرآباد اور کراچی میں کی گئیں۔برآمدشدہ منشیات میں 24.210 کلو ہیروئین ، 3.675 کلو آئس، 151.7 کلو چرس شامل ہے۔کارروائیوں کے دوران 7.2 کلوگرام افیون اور 20 کلوگرام نشہ آور گولیاں بھی برآمد،منشیات اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 6 گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئیں۔
ترجمان اینٹی کرپشن فورس کے مطابق بریلی کالونی کراچی میں گھر سے 20 کلوگرام ڈیزاپام گولیاں برآمد، ملزم گرفتاراسلام آباد ایئرپورٹ پر قطر جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 39 منشیات بھرے کیپسول برآمد،جبکہ فیصل آباد میں گاڑی سے 48 کلو چرس اور 7.2 کلو افیون برآمد، ملزم کوگرفتار کرلیا گیا۔
کوئٹہ کے علاقے کچلاک سے اسمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 80 کلو چرس برآمد۔ جبکہ نوشہرہ کے علاقے پبی میں ٹیوٹا پک اپ سے 24 کلو ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار۔باچاخان ایئرپورٹ پر قطر جانیوالے 2 مسافروں کے پیٹ سے 74 آئس بھرے کیپسول برآمد کیے گئے۔
اینٹی کرپشن فورس کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

