ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس :پیٹرول پمپ میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک ہو گئے

روس کے جنوبی علاقے میں پٹرول پمپ پر آگ لگنے سے27 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پٹرول پمپ میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک ہو گئے، یہ واقعہ روس کے جنوبی علاقے داغستان میں پیش آیا۔27 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہیں۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات داغستان کے دارالحکومت مکھاچھکالا کے پیٹرول پمپ پر زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی،پمپ پر دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس نے قریب کھڑی گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے بعد آگ نے تقریباً 600 مربع میٹر کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

روسی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہےکہ پیٹرول پمپ کے قریب کھڑی گاڑی کی مرمت کے دوران اس میں دھماکا ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں