ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ کے فنڈ نے افغان لڑکیوں کے حق تعلیم کی آگاہی مہم کا آغاز کردیا

اقوام متحدہ کے فنڈ نے افغان لڑکیوں کے حق تعلیم کی آگاہی مہم کا آغاز کردیا

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کیا یجوکیشن کین ناٹ ویٹ(ای سی ڈبلیو)فنڈنے منگل کوافغان لڑکیوں کے تعلیمی حقوق کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیے ایک مہم شروع کی۔

یہ مہم ای سی ڈبلیو گلوبل چیمپیئن افغان لڑکیوں کی روبوٹک ٹیم کی سابق کپتان سمیہ فاروقی کے تعاون سے شروع کی گئی ہے جس میں ایک نوجوان افغان خاتون فنکارہ کے زبردست فن پارے  بھی شامل ہیں۔

عالمی تعلیم کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے  اور ای سی ڈبلیو کے اعلی سطحی سٹیئرنگ گروپ کے سربراہ گورڈن بران نے کہا کہ  عالمی برادری کوچاہیے کہ وہ افغان لڑکیوں اور نوجوان خواتین کے دل کی اس پرجوش پکار کو سنیں اور ان کے حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کے لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میں متحرک ہوں۔

مزید برآں مہم  ایسے وقت میں افغان لڑکیوں کی آواز کو عالمی سطح پر بلند کرے گی جب عالمی رہنما 18 سے 19 ستمبر کو پائیدار ترقی کے اہداف(ایس ڈی جی) سربراہ اجلاس کے لیے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جمع ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں