English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کی گمشدگی کا مقدمہ درج

ultimatum

اسلام آ باد : وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر گمشدگی کا مقدمہ درج کیا ہے۔ سائفر معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی ہی تفتیش کرے گی۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا جس میں انہوں نے سائفر کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں ایک جلسے کے دوران اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنی جیب سے خط نکال کر دعوی کیا تھا کہ ان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ان کی بیرونی پالیسی کے سبب غیر ملکی سازش کا نتیجہ تھی اور انہیں اقتدار سے ہٹانے کے لیے بیرون ملک سے فنڈز بھیجے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے