ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن کا جاری کردہ شیڈول مسترد، پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے  کا اعلان

solidarity

اسلام آباد: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا جاری کردہ شیڈول مکمل طور پر مسترد کردیا، مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں کو آج  سپریم کورٹ آف پاکستان کے روبرو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

الیکشن کمیشن کا جاری کردہ انتخابی شیڈول بدنیتی پر مبنی اور آئین سے کھلا انحراف ہے، ترجمان تحریک انصاف کے مطابق قومی اسمبلی کی قبل از وقت تحلیل کی صورت میں آئین دو ٹوک انداز میں الیکشن کمیشن کو نوے روز کے اندر انتخابات کے انعقاد کا پابند بناتا ہے۔

الیکشن کمیشن کا شیڈول نگران حکومت کو دستور کی منشا کے خلاف طول دینے کی مجرمانہ کوشش ہے، پنجاب اور پختونخوا میں انتخابات کے انعقاد پر سپریم کورٹ کی حکم عدولی اور آئین شکنی کے بعد الیکشن کمیشن ایک مرتبہ پھر آئین پامال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

 مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کی روشنی میں نئی حلقہ بنیوں کو انتخابات سے فرار کے جواز کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعظم کے علاوہ چاروں منتخب صوبائی وزرائے اعلیٰ بھی مشترکہ مفادات کونسل کا حصہ ہوتے ہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے آئین سے متصادم انتخابی شیڈول کو بھی عدالتِ عظمیٰ کے روبرو چیلنج کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں