ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کا بیرون ملک جانے کیلئے عدالت سے رجوع

لاہور:نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ نے بیرون ملک جانے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔

احد چیمہ نے احتساب عدالت لاہور میں درخواست دائر کردی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 20سے 27اگست تک بیرون ملک کا سرکاری دورہ کرنا ہے، ملک سے باہرجانے کی اجازت دی جائے۔

احد چیمہ نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کرے، عدالت نے نیب حکام سے رپورٹ طلب کر لی،خیال رہے نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کیخلاف آشیانہ ہائوسنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس زیر سماعت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں