English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نکاح کی رات ہی شادی سے پہلے کی تصاویر ڈیلیٹ کروا دی گئیں تھیں، کرن اشفاق

کراچی: ماڈل کرن اشفاق حسین ڈار اور عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ نے انکشاف کیا ہے کہ نکاح کی رات انکی شادی سے پہلے کی تصاویر ڈیلیٹ کروا دی گئیں تھیں۔

کرن اشفاق حسین ڈار نے ایک مرتبہ پھر انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے مداحوں کے سوالات کے جواب دیئے جن کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں۔

ایک مداح نے کرن سے پوچھا کہ آپ نے شادی سے پہلے کی تصاویر ڈیلیٹ کیوں کر دیں؟ جس پر عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ نے بتایا کہ نکاح کی رات ہی ان کی شادی سے پہلے کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کروا دی گئیں تھیں۔

2222

ایک مداح نے سوال کیا کہ طلاق کا فیصلہ لینے کیلئے ایک لڑکی کے پاس والد کے علاوہ اور کیا ہونا چاہیے؟ کرن اشفاق نے جواب دیا کہ ’ہمت اور مضبوط بیک گراؤنڈ ہونا چاہیے، اب تک ایسا لگتا ہے مجھے‘۔

1111

ایک اور صارف نے ماڈل سے ان کی خوبصورت جلد کا راز پوچھا جس پر ان کہنا تھا کہ یہ سکون کی بدولت ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ سوشل میڈیا پر سوالات اور جواب کے سیشن کے دوران یہ انکشاف کر چکی ہیں کہ انہوں نے عمران اشرف سے طلاق لی نہیں ہے بلکہ انہیں طلاق دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کرن اشفاق اکثر سوال جواب کے سیشن میں اپنی شادی اور اس کی ناکامی کے حوالے سے کئی انکشاف کرتی ہیں جن کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے