ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر مملکت نے جو کہا ہے وہ معتبر بات ہے، بابر اعوان

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ صدر نے جو کہا ہے وہ معتبر بات ہے، یہ بڑا سنگین جرم ہوا ہے، جہاں آئینی عہدے کی حکم عدولی ہو جائے وہاں نتیجہ آرٹیکل 6 نکلتا ہے، آرٹیکل 186 صدر کو اختیار دیتا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے سامنے سوال بھیجے۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ صدر مملکت کے ٹوئٹ کی بات کریں تو صدر عہدے کی پاکستان میں 4 حیثیتیں ہیں۔ 

بابر اعوان کا کہنا ہے کہ صدر سربراہ ریاست ہے، پارلیمنٹ کا حصہ ہے، آئی ایم ایف کے سارے ایگریمنٹ صدر کے نام پر ہوتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ چوتھا یہ کہ صدر پاکستان کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جہاں آئینی عہدے کی حکم عدولی ہو جائے وہاں نتیجہ آرٹیکل 6 نکلتا ہے، آرٹیکل 186 صدر کو اختیار دیتا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے سامنے سوال بھیجے۔ پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ معاملے کا ازخود نوٹس لے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں