English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مریم نواز کو شوگر ملز کیس میں سپریم کورٹ سے ریلیف مل گیا

no talks

اسلام آ باد:سپریم کورٹ نے نیب کی  چیف آرگنائزر مسلم لیگ(ن)  مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی  درخواست نمٹا دی۔

منگل کو چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی تین رکنی بینچ نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی نیب کی درخواست پر سماعت کی۔ قومی احتساب بیور (نیب)نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لے لی، سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر درخواست نمٹا دی۔ نیب کی جانب سے تحریری بیان عدالت میں جمع کرایا گیا، تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ نیب ترامیم کے بعد اس کیس پر دائرہ اختیار باقی نہیں رہا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی جاتی ہے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ خارج کے بجائے آرڈر شیٹ میں نمٹا دی گئی لکھا جائے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیوں یہ آپ کو اچھا لگے گا؟ اسی کیساتھ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے