English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی کوریا نے  تین سال بعد بین الاقوامی پروازوں کی اجازت دے دی

پیانگ یانگ:شمالی کوریا نے  نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ 19)کی وبا شروع ہونے کے بعدسے  بند کی جانے والی اپنی سرحدوں کو تقریبا 3سال بعد پہلی بار بیرون ملک مسافر طیاروں کے لیے کھول دیا ہے۔

قومی فضائی کمپنی ایئر کوریو کی پرواز “JS151″جس نے شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ سے اڑان بھری تھی، چین کے دارالحکومت بیجنگ میں لینڈ کی ہے،یہ پرواز 2020کے آغاز کے بعد  جب کووڈ-19کی وبا نے دنیا کو  لپیٹ میں لے لیا تھا  شمالی کوریا سے پہلی بین الاقوامی مسافر پرواز  ہے،پیانگ یانگ انتظامیہ نے وبا کے پیش نظر اپنی سرحدیں بند کرتے ہوئے مسافر پروازیں معطل کر دی تھیں،شمالی کوریا نے حالیہ دنوں میں کووڈ-19پھیلنے کی وجہ سے 3سال سے برقرار اس بندش کو ختم  کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے