ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بٹگرام حادثہ:چیئرلفٹ چلانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا این او سی لازمی قرار

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے بٹگرام حادثے کے بعد چئیر لفٹ چلانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا این او سی لازمی قرار دے دیا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے بٹگرام چئیر لفٹ حادثہ کے بعد صوبہ بھر کی چئیر لفٹس کے معائنہ کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دیں کہ تمام کمرشل ،ڈومیسٹک اور تفریحی مقامات کی چئیر لفٹس کی فوری چیکنگ کی جائے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دریاں اور ندی نالوں کے اوپر چلنے والی سفری چئیر لفٹس کی چیکنگ کی جائے، تمام لفٹس کے ڈیزائن، گنجائش اور ان میں حفاظتی اقدامات کا بھی معائنہ کیا جائے۔

خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق چئیر لفٹس چلانے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے این او سی لینا لازمی ہو گی۔

صوبائی حکومت نے تمام اضلاع کے ڈی سیز کو ہدایت کی ہے کہ چئیر لفٹس کے حوالے سے رپورٹ ایک ہفتہ کے اندر جمع کروادی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں