ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گزشتہ حکومت  میں جو کچھ ہوا اس کی وضاحت انہیں خود کرنی چاہئے، مرتضی سولنگی

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے ہمارا بنیادی مینڈیٹ الیکشن کمیشن کی مقررہ تاریخ پر انتخابات کا انعقاد کروانے میں مدد فراہم کرنا ہے، ہم ایک ذمہ دار آئینی نگران حکومت ہیں، ہم کسی اہم آئینی عہدے کے خلاف ہرزہ سرائی نہیں کر سکتے، نہ اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ  ہم اپنے حلف کی پاسداری کریں گے،پچھلی حکومت سیاسی اتحاد نے بنائی تھی، اس دور میں جو کچھ ہوا اس کی وضاحت انہیں خود کرنی چاہئے، ملک میں کسی کو انتہاپسندی اور لاقانونیت کی آگ نہیں بھڑکانے دیں گے۔

مرتضی سولنگی نے کہا کہ ہمارا کام الیکشن کمیشن کی مدد کرنا ہے،بجلی، گیس اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا ادراک ہے،گزشتہ دنوں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، روپے کی قدر میں کمی ہوئی جس کی وجہ سے معاشی مشکلات پیدا ہوئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں