ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین کے 2 فوجی تربیتی طیارے آپس میں ٹکراکر تباہ ،3پائلٹ ہلاک

کیف:یوکرین میں دوران پرواز 2 فوجی تربیتی طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 3 پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ا دارے  کے مطابق یوکرین کے وسطی علاقے زیتو میر میں فضائیہ کے 2 ایل 39 تربیتی طیارے دوران پرواز آپس میں ٹکرانے سے مکمل طور پر تباہ جبکہ طیاروں میں موجود 3 پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق طیاروں کے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ہلاک ہونے والے پائلٹوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں یہ ان کے لیے ایک تکلیف دہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔ 

واضح رہے کہ 3 مغربی ممالک نے روس کے خلاف جنگ کے لیے یوکرین کو 61 ایف 16 لڑاکا طیارے دینے کا وعدہ کیا ہے۔ جسے اڑانے کی پائلٹوں کو تربیت بھی دی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں