لندن:سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا ہے کہ انتخابات تاخیر سے ہوئے تو ملکی معیشت کو مزید نقصان ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی سے صلح ہوگی تو ملک آگے بڑھے گا۔لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مونس الہی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو موقع ملا لیکن وہ ڈیلیور کرنے میں ناکام رہے۔ایک سوال کے جواب میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اسحاق ڈار اور شہباز شریف اپنے مقاصد میں کامیاب رہے، انہوں نے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے، اگر انتخابات تاخیر سے ہوئے تو ملکی معیشت کو مزید نقصان ہوگا۔

