ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماضی کی حکومت کو بتایا تھا کہ معیشت تباہ ہو رہی ہے، خورشید شاہ

سکھر: پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت کو بتایا تھا کہ معیشت تباہ ہو رہی ہے، مل بیٹھیں اور مسائل حل کریں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ دعوے سے کہتا ہوں الیکشن وقت پر ہوجائیں تو ہم تمام مسائل سے نکل سکتے ہیں، خواہش ہے کہ الیکشن آئین کے مطابق تین ماہ میں ہونے چاہئیں، الیکشن جتنی جلدی ہوگا معیشت کی تباہی سے مزید بچ سکیں گے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے سمجھ لیا تھا کہ پاکستان معاشی دلدل میں پھنس رہا ہے،  ہفتے دس روز میں شہید جان محمد مہر کے قاتل گرفتار ہوجائیں گے، شناخت ہوگئی ہے کہ جان محمد مہر کو کس نے قتل کیا ہے، تمام افراد کو تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں