English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین اور پاکستان کی مشترکہ فضائی تربیتی مشق کاآغاز

Exercise

چین اور پاکستان نے پیرکو چینی سرزمین پر مشترکہ فضائی تربیتی مشق کا آغاز کیا جس کا مقصد دونوں افوج کے درمیان تربیت اور ہم آہنگی کو مزید فروغ دینا اور فوجی ٹیکنالوجی پر تعاون کو مزیدوسعت دینا ہے

 رپورٹ کے مطابق شاہین (ایگل) – ایکس کے عنوان سے یہ چینی اور پاکستانی فضائیہ کے درمیان 10ویں مشترکہ تربیتی مشق ہے۔ اس مشق  میں مشترکہ دفاع و جوابی اقدامات جیسے معمول کے جنگی منظرناموں میں تربیت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

مشق میں حصہ لینے کے لیے دونوں فریق لڑاکا  طیارے، ابتدائی انتباہی طیارے اور کئی دیگر قسم کے طیاروں کے ساتھ ساتھ زمینی افواج جیسے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل ،ریڈار اور سگنل والے دستے بھیجیں گے۔

چینی بحریہ کے ایوی ایشن یونٹ بھی تربیت میں شریک ہوں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان “شاہین (ایگل)” سیریز کا آغاز مارچ 2011 میں ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے