English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تھل ایکسپریس میانوالی اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی

میانوالی: رولپنڈی سے ملتان کے لیے جانے والی تھل ایکسپریس میانوالی کے نزدیک پٹڑی سے اتر گئی، تاہم ٹرین کسی بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق راولپنڈی سے ملتان جانے والی تھل ایکسپریس کی کچھ بوگیاں میانوالی ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اترگئیں، تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی بوگی الٹی اور نہ ہی کوئی جانی نقصان ہوا، تمام مسافر محفوظ رہے۔

حادثے کے بعد مسافروں کی جانب سے  بنائی گئی ویڈیوز سے اندازہ ہوتا ہے کہ بوگیاں فش پلیٹیں اکھڑنے  کی وجہ سے  پٹڑی سے اتریں۔ بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے بعد ٹرین رکی تو  خوف زدہ مسافر نیچے اتر آئے جب کہ حادثے کی  اطلاع ملتے ہی  ریلوے انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے