ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ویگنر گروپ کے سربراہ کی خاموشی سے تدفین

ماسکو:روس کے نجی ملیشیا کے سربراہ پریگوزن کو سینٹ پیٹرز برگ کے قبرستان میں خاموشی سے دفنا دیا گیا۔

غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق پریگوزن کی تدفین کے وقت میڈیا کو قریب نہیں آنے دیا گیا، ان کی تدفین سینٹ پیٹرز برگ کے قبرستان میں کی گئی۔

ویگنر گروپ کے سربراہ ییوگینی پریگوزن گزشتہ ہفتے پراسرار طیارے کے حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

دوسری جانب ترجمان وائٹ ہائوس نے پریگوزن کی موت کا ذمہ دار کریملن کو قرار دے دیا ہے۔

کریملن کی مخالفین کو مارنے کی ایک طویل تاریخ ہے۔ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا کہ پریگوزن کی موت کے پیچھے روسی صدر پیوٹن کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں