English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اگر کہیں کوئی واقعہ ہوجائے تو کسی کو اپنی عدالت نہیں لگانی چاہیئے، انیق احمد

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے غیر مسلم پاکستانیوں سے کہا ہے کہ دشمن جڑانوالہ جیسے کسی اور واقعہ کو ہمارے کھاتے میں ڈال سکتا ہے، اس لئے ہمیں ہوشیار رہنا ہوگا۔

انیق احمد نے کہاکہ   مسلمان ہونے کے ناطہ سے ہمیں تمام غیر مسلم پاکستانیوں کے ساتھ بڑے بھائی کا برتائو کرنا ہوگا، اگر کہیں کوئی واقعہ ہوجائے تو کسی کو اپنی عدالت نہیں لگانی چاہیئے ۔

وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا کہنا تھا کہ  دین اسلام بہت خوبصورت دین ہے، سمجھ نہیں آتی کہ وہ کون لوگ ہیں جو اس دین کا چہرہ خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم اقلیتوں کے بڑے بھائی ہیں، ہم ان کے محافظ ہیں، کچھ داخلی اور خارجی دشمن ہیں جو پاکستان اور اسلام کا چہرہ بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے