English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیویارک سٹی میں جمعے کے روز لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت

واشنگٹن: امریکی شہر نیویارک سٹی میں جمعہ کے روز اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت دے دی گئی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق شہر کے میئر ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ اذان سن کر ہی نماز کے وقت کا پتا چلتا ہے اور اذان کے الفاظ اللہ کی کبریائی اور اس کے رسولؐ کی رسالت کی گواہی پر مشتمل ہیں۔

نیویارک سٹی میں جمعہ کے روز لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی جاازت سے مقامی مسلم کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ میئر نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ نماز دین کے 5 ستونوں میں سے ایک اہم ستون ہے، اور دن میں 5 مرتبہ قریبی مسجد میں نماز ادا کرنے کا حکم ہے، ان باتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ مساجد سے نہ صرف جمعہ کے روز اذان لاؤڈ اسپیکر پر دی جائے بلکہ رمضان کے مہینے میں روزانہ مغرب کے وقت کی اذان بھی لاؤڈ اسپیکر ہی پر دی جائے گی، انہوں نے اعلان کیا کہ اس کے لیے کسی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہے۔

نیویارک سٹی کے میئر نے کہا کہ اذان کے لیے استعمال ہونے والے لاؤڈ اسپیکر کی جانچ پڑتال اور آواز کو ایک مناسب حد تک رکھنے کے لیے پولیس، مسجد انتظامیہ کے ساتھ مل کر حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

نیو یارک سٹی میں رہنے والے مسلمانوں اور ان کے نمائندوں نے میئر ایرک ایڈمز کا اذان کی لاؤڈ اسپیکر پر اجازت دینے پر شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے