ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہنگائی اور غربت لانے والے مجرموں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، مریم صفدر

ideological workers

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم صفدر نے کہا ہے کہ قوم کو مایوس اور ناامید ہونے کی ضرورت نہیں، مہنگائی 4 سال کے پراجیکٹ عمران کی وجہ سے ہوئی، قوم آج سوال پوچھے کہ نواز شریف کو اقتدار سے الگ کر کے قوم کو مہنگائی کی سزا کیوں دی؟

مریم صفدر نے کہاکہ  مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے عوام کی آنکھوں میں آنسو لانے والے مجرموں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، عوام کو مہنگائی سے پھر نجات دلائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ شعبہ خواتین نے ہر سیاسی معرکے میں بہادری، نظریاتی وابستگی اور جرات کا بے مثال مظاہرہ کیا، خواتین اور نوجوانوں کو سیاست کا ہراول دستہ بنا دیا ہے ، پاکستان سے غربت اور مہنگائی کے اندھیرے اسی طرح ختم کریں گے جس طرح لوڈ شیڈنگ ختم کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں