اسلام آباد:صدر پی ٹی آئی و سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالہی کی ایم پی او کے تحت نظربندی کے احکامات جاری کر دیے گئے، پرویزالہی کو 30دن کے لیے نظربند کیا جائے گا۔
ایم پی او آرڈر کے مطابق پرویزالہی کی وجہ سے امن وامان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے چوہدری پرویزالہی تحریک انصاف کیاہم عہدیدار ہیں اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سپورٹرز بہت زیادہ ہیں یہاں کی صورتحال پی ٹی آئی کارکنان خراب کرسکتے ہیں۔
ایس ایس پی اسپیشل برانچ اور آئی بی نے نظربند کرنیکی سفارش کی جس پر ڈی سی اسلام آباد کی جانب آرڈر جاری کئے گئے۔پرویزالہی ایم پی او آرڈر کو عدالت میں چیلنج کرنیکا حق رکھتے ہیں۔
قبل ازیں نیب نے پرویز الہی کو لاہور ہائی کورٹ میں پیش کیا جہاں عدالت نے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے ان کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی تھی۔
