English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرینوں کے سفری دورانیے میں مزید ایک گھنٹے سے زائد کا اضافہ

القمر

اسلام آباد: پاکستان ریلوے نے کراچی جانے اور آنے والی تمام مسافر ٹرینوں کے رننگ ٹائم(سفری دورانیے) میں مزید ایک گھنٹہ ، 5 منٹ کا اضافہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق یہ  اضافہ کراچی ڈویژن اور سکھر ڈویژن میں انجینئرنگ ریسٹریکشن کی وجہ سے کیا گیا ہے ۔ رننگ ٹائم میں اضافے سے گاڑیاں مزید ایک گھنٹہ 5 منٹ کا اضافہ وقت لگا کر منزل مقصود پر پہنچیں گی مگر کاغذوں میں مسافر ٹرنیوں کی وقت کی پابندی دکھائی جاسکے گی۔

گرین لائن کا سفر کادورانیہ  22گھنٹے 20منٹ کے بجائے 23گھنٹے 25منٹ  اور کراچی لاہورکے درمیان سفر کاکم ازکم دورانیہ 18گھنٹے 15منٹ ہوگیا۔30منٹ کراچی ڈویژن اور 35منٹ سکھر ڈویژن میں سفرکادورانیہ بڑھایاگیاہے ۔

خبررساں ادارے کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق جن گاڑیوں کے وقت بڑھائے گئے ہیں ان میں ملت ایکسپریس کراچی سے لالا موسیٰ کے درمیان اپنا سفر 24 گھنٹے 5 منٹ کے بجائے 25 گھنٹے 10منٹ میں مکمل کرے گی۔ زکریا ایکسپریس 16گھنٹے 15منٹ کے بجائے 17گھنٹے 20 منٹ میں ، شالیمار ایکسپریس 17گھنٹے 55منٹ کے بجائے 19گھنٹے  میں مکمل کرے گی۔

علاوہ ازیں  پاکستان ایکسپریس 27گھنٹے 50منٹ کے بجائے 28گھنٹے 55منٹ، رحمان بابا 28گھنٹے 10منٹ کے بجائے 29گھنٹے 15منٹ ، سکھر 12گھنٹے کے بجائے 12گھنٹے 50منٹ ، علامہ اقبال ایکسپریس24گھنٹے 15منٹ کے بجائے 25گھنٹے 20منٹ ، ہزارہ ایکسپریس 33گھنٹے کے بجائے 34گھنٹے پانچ منٹ ، کراچی ایکسپریس 17گھنٹے 55منٹ کے بجائے 19گھنٹے  میں اپنا سفر مکمل کرے گی۔

اسی طرح  پاک بزنس 17گھنٹے 10منٹ کے بجائے 18گھنٹے 15منٹ ، فرید ایکسپریس 25گھنٹے کے بجائے 26گھنٹے 5منٹ ،قراقرم ایکسپریس 17گھنٹے 35منٹ کے بجائے 18گھنٹے 40منٹ ،خیبرمیل31گھنٹے 10منٹ کے بجائے 32گھنٹے 15منٹ ،گرین لائن 22گھنٹے 20 منٹ کے بجائے 23گھنٹے 25منٹ اور تیزگام 25گھنٹے5منٹ کے بجائے 26گھنٹے 10منٹ پر اپنے منزل پر پہنچے گی۔

ٹرنیوں کے رننگ ٹائم میں اضافے کی وجہ سے جو مسافرٹرنیں لیٹ ہوتی تھیں اب مقررہ وقت پر پہنچیں  گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے