کراچی: ملک میں ڈالر کی روپے کے مقابلے میں قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، پیر کے روز بھی ڈالر اوپن مارکیٹ میں 331 روپے کا ہوگیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی پرواز بلند رہی اور ڈالر 3 روپے کے بڑے اضافے کے ساتھ 331 روپے کی بلند ترین سطح پر آ گیا۔
دریں اثنا انٹربینک مارکیٹ میں پیر کے روز ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے میں معمولی کمی کا رجحان رہا تاہم کاروباری اختتام تک ڈالر 18 پیسے اضافے کے ساتھ 305 روپے 74 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج گزشتہ ہفتے کے برعکس تیزی کا رجحان رہا اور 419 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 45732 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
