English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صداقت عباسی کی مبینہ گمشدگی پر آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب

القمر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی کی مبینہ گمشدگی پر آئی جی اسلام آباد پولیس سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے صداقت عباسی کے مبینہ اغوا کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد پولیس نے عدالتی حکم پر رپورٹ جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ صداقت عباسی اسلام آباد پولیس کی تحویل میں نہیں ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ صداقت عباسی کی مبینہ گمشدگی کے حوالے سے مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کرلیا ہے۔

عدالت نے معاملے پر آئی جی اسلام آباد سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی جب کہ معاملے پر وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو خط لکھنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ معلومات لی جائیں صداقت عباسی ان وزارتوں کے ماتحت اداروں کی تحویل میں تو نہیں، ایس ایس پی آپریشنز معاملے کی تحقیقات کے لئے سینئر آفیسر کو تعینات کریں۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے