ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران اور سعودی عرب اسلامی دنیا کے بااثر ممالک ہیں، ابراہیم رئیسی

تہران: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب خطے اور عالم اسلام کے دو بااثر ممالک ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران سعودی تعاون اور خطے کے ممالک کے درمیان دوطرفہ، کثیر جہتی اور اسلامی دنیا کے مسائل کے میدان میں حکومتی اور عوامی سطح کے تعاون میں اضافہ کرے گا اور خطے کے ممالک کی حیثیت کو بلند کر دے گا۔

واضح رہے کہ  ابراہیم رئیسی نے یہ  بیان سعودی عرب میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی کی ریاض روانگی کے موقع پر ان سے ملاقات کے دوران دیا ہے۔

یاد رہے مارچ میں سعودی عرب اور ایران نے سفارتی تعلقات بحال کرنے اور ایک دوسرے کے ہاں سفارتی مشن دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں