ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محترمہ بینظیر شہید نے میزائل ٹیکنالوجی دیکر ملکی دفاع کو مضبوط کیا، آصف زرداری

کراچی:سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دیکر وطن کے دفاع کو مضبوط کیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی نے بھی 6 ستمبر کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام دیکر وطن کے دفاع کو یقینی بنایا، محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دیکر وطن کے دفاع کو مضبوط کیا، آج کوئی دشمن ہمارے ملک پر حملہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط دفاع آئین کی پاسداری اور بااختیار پارلیمنٹ وطن کی سلامتی کی ضمانت ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں