English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی وزیرستان میں گھر پر گولہ گرنے سے 5 افراد جاں بحق، دو بچے زخمی

القمر

میرانشاہ: شمالی وزیرستان میں واقع ایک گھر پر گولہ گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے۔ گولہ گرنے کا واقعہ رزمک سب ڈویژن میں ایک گھر پر پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعہ تھانہ حدود گڑیوم گاں ارسل کوٹ میں پیش آیا۔

واقعے میں ماں سمیت 4 بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 بچے شدید زخمی ہیں، زخمی بچوں کو تشویش ناک حالت میں خلیفہ گلنواز اسپتال بنوں منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق گولہ صاحب نور گل نامی شخص کے گھر کے صحن میں گرا، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے