English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الیکشن کمیشن کا 3600 ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی خدمات  لینے کا فیصلہ

القمر

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ جنرل الیکشن کے دوران 3600 ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی خدمات ریٹرننگ آفیسروں کو مہیا کرنے کی اجازت دی ہےتاکہ الیکشن کے دوران انھیں ہر قسم کی معاونت حاصل ہو۔

 جاری بیان کے مطابق  مزید اِن ملازمین کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے ایک جامع ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے، یہ ٹریننگ 16 ستمبر2023 تک پاکستان کے 16 مختلف شہروں میں   دی جائے گی ۔

اس ٹریننگ کا مقصد  انتخابی عمل میں مزیدشفافیت لانا اور کام کو بروقت مکمل کرنا ہے۔ اس ٹریننگ کی موثر و جامع مانیٹرنگ کے لئے الیکشن کمیشن نے ایک جدید مانیٹرنگ سسٹم بھی تیار کیا گیا  ہے ۔

کمیشن کے25 سینئر افسران اِس ٹریننگ کی مانیٹرنگ اور مکمل نگرانی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے