لاہور:امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت اور سیاسی بے چینی کاواحد حل پر امن اور بروقت انتخابات ہیں۔ ملکی استحکام اور سلامتی کیلئے اندورنی اور بیروانی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔
ضیاالدین انصاری نے کہاکہ 6ستمبر وطن عزیز سے تجدید عہد وفا کا دن ہے، پوری قوم قائد اعظم محمد جناح اور علامہ محمد ڈاکٹر اقبال کے اسلامی جمہوری پاکستان کی تکمیل کی جدوجہد کا عہد کرے، پاکستان کا ہر جوان، بچہ اور بوڑھا ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے کے لئے ہر بڑی سے بڑی قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔
انہوں نے کہاکہ 1947 سے لیکر آج تک ملک و قوم کی بقاء کیلئے اپنی قیمتی جانوں کی قربانی دینے والے شہداء اور ان کے لواحقین قوم کے ہیرو اور سرمایہ ہیں۔ زندہ قومیں کبھی بھی اپنے شہداء کو نہیں بھولتیں۔
