English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 نگران صوبائی کابینہ نے مزدور کی کم از کم اجرت 32 ہزار کرنے کی منظوری دیدی

القمر

پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کے زیر صدارت نگران صوبائی کابینہ کا دسواں اجلاس ہوا، نگران وزرا، مشیران، معاون خصوصی ، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: صوبہ پنجاب میں مزدور کی کم از کم اجرت میں اضافہ

اجلاس کے ایجنڈے میں دس نکات شامل تھے، جن میں محکمہ لیبر، صحت اور ریلیف کے دو دو جبکہ اوقاف، محکمہ بہبود آبادی، لوکل گورنمنٹ، زراعت کے ایک ایک نکات پیش کئے گئے، نگران کابینہ نے صوبے میں مزدور کی کم سے کم اجرت 25 ہزار سے بڑھا کر 32 ہزار کرنے کی منظوری دی۔

صوبائی کابینہ نے ورکرز چلڈرن ایجوکیشن بورڈ کے سکولوں کے لیے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی، صحت کارڈ پلس مستقل اور پائیدار بنیادوں پر جاری رکھنے کے لئے محکمہ صحت کی تجاویز کی منظوری دی۔

اجلاس میں کابینہ نے دیر لوئر میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت 3 کنال اراضی ایمرجنسی ریسکیو سروسز خیبرپختونخوا کو منتقلی کی منظوری دی، کابینہ نے ضلع شمالی وزیرستان میں کاروباری نقصان کے ازالے کے لئے جاری اے آئی پی منصوبے کے مد میں سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی۔

کابینہ نے محکمہ بہبود آبادی کے ڈاکٹروں کو محکمہ صحت کے ڈاکٹروں کی طرز پر ہیلتھ پروفیشنل الانس دینے کی منظوری دی، اجلاس میں کابینہ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2023 میں بعض ترامیم کی اصولی منظوری دے دی، زرعی ترقی کے لئے فوڈ سکیورٹی سپورٹ پراجیکٹ کی بھی اصولی منظوری دے دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے