اسلام آباد:نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ چترال کے قریب چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے میں چار جوان شہید ہوئے،دہشت گردی کے خلاف ہمارے پختہ عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔
جمعرات کے روزسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ بہادر فوج نے چترال کے قریب چیک پوسٹ پردہشت گرد حملے کو ناکام بنا دیا،حملے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگرد حملے میں چار فوجی جوانوںنے جام شہادت نوش کیا،دہشت گردی کے خلاف ہمارے پختہ عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔
انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام شہری ہمارے ساتھ ہیں
