ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہد آفریدی کا پاکستان میں سیکورٹی معاملے پر جے شاہ کو کرارا جواب

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے پاکستان میں سیکورٹی کے معاملے پر منفی بیان دینے پر جے شاہ کو کرارا جواب دیدیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سربراہ جے شاہ کے متنازع بیان کا جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں سیکورٹی کے حوالے سے جے شاہ کا بیان دیکھا، میں ان (جے شاہ) کی یادداشت کو پھر سے تازہ کرنے کے لیے بتاؤں کہ پاکستان گزشتہ 6 برسوں کے دوران کتنی غیر ملکی ٹیموں اور کھلاڑیوں کی میزبانی کر چکا ہے۔

شاہد آفریدی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں تفصیل بتاتے ہوئے لکھا کہ 2017ء تا 2023ء پاکستان میں کون کون سی بین الاقوامی ٹیمیں کرکٹ کھیل چکی ہیں۔ شاہد آفریدی نے لکھا کہ مسٹر شاہ اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ پاکستان 2025ء کی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی میزبانی کے لیے بھی تیار ہے۔

واضح رہے کہ اے سی سی کے صدر اور بی سی سی آئی کے سربراہ جے شاہ نے ایشیا کپ کے پاکستان میں میچز نہ کروانے کے حوالے سے متنازع بیان دیا تھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ براڈکاسٹرز اور  میڈیا رائٹس ہولڈرز پاکستان میں ایشیا کپ کے تمام میچ کروانے سے کترا رہے تھے، جس کی بڑی وجہ سیکورٹی اور معاشی حالات  تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں