English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نااہل گروہ نے 16 ماہ میں گمراہ کن پراپیگنڈے پر10 ارب صرف کئے، ترجمان پی ٹی آئی

القمر

اسلام آباد : ترجمان  تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ نالائق اور نااہل گروہ نے محض 16 ماہ میں گمراہ کن پراپیگنڈے پر کم و بیش دس ارب صرف کئے،   پی ڈی ایم کے دورحکومت میں اشتہارات کی مد میں کئے جانے والے اخراجات کی تفصیلات ہر لحاظ سے ہوشربا اور باعثِ شرم ہے۔

  ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ منظرِعام پر آنے والی معلومات سے ظاہر ہے کہ کس طرح  اشتہارات کو سیاسی رشوت اور جھوٹ کو مہیا کرنے کا وسیلہ بنایا گیا، ملک پر بدترین سیاسی، آئینی اور معاشی تباہی مسلط کرکے اشتہاروں کے ذریعے میڈیا کی زباں بندی کروائی گئی۔

انہوں نے کہاکہ  دس ارب کے یہ اشتہارات میرٹ و شفافیت کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مخصوص میڈیا کے مالکان کی تجوریوں میں منتقل کئے گئے،  سیاست میں ضمیرفروشی کے فروغ کے بعد رشوت ستانی کے کلچر کے فروغ کی مجرمانہ کوششیں مافیا سیاست کی شرمناک مثال ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے