English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جناح ہاؤس حملہ کیس:  پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

القمر

اسلام آباد: جناح ہاؤس حملہ کیس میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ہوگئی، لاہور پولیس نے ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور کمشنر لاہور سے روپوش رہنماں کی جائیدادوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی انسکپٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن عمران کشور نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، اسٹیٹ بینک، کمشنر لاہور کو خط لکھ کر روپوش رہنماں کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

عمران کشور کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ 24 جولائی کو انسداد دہشت گردی عدالت نے مراد سعید، اعظم سواتی کے اشتہار جاری کیے، میاں اسلم اقبال، حماد اظہر و دیگر کے بھی اشتہار جاری کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے